ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / خورجہ سے راشٹریہ لوک دل امیدوار بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار

خورجہ سے راشٹریہ لوک دل امیدوار بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار

Thu, 09 Feb 2017 11:48:07  SO Admin   S.O. News Service

بلندشہر، 08 فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) بلند شہر ضلع کے خورجہ تھانہ میں پولیس نے راشٹریہ لوک دل کے امیدوار منوج گوتم کو اپنے چھوٹے بھائی اور اس کے ایک دوست کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ منوج کے ساتھ اس کے ایک ساتھی فیروز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ منوج کا بھائی اور اس کا دوست کل انتخابی ریلی کے بعد سے غائب ہو گئے تھے۔منوج گوتم خورجہ محفوظ سیٹ سے آر ایل ڈی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہے۔ 4 دن پہلے یہاں واقع پالی ٹیکنک میں راشٹریہ لوک دل کی انتخابی ریلی تھی۔ اس میں پارٹی جنرل سکریٹری جینت چودھری نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے منوج کے حق میں ووٹ مانگا، جلسہ عام کے بعد منوج کا چھوٹا بھائی ونود اور اس کا دوست سچن، جلسہ عام میں آئے لیڈران کو چھوڑنے کے لئے گئے لیکن واپس نہیں آئے، دیر رات تک دونوں کی خوب تلاش کی گئی لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں ملا۔ ان کے موبائل فون بھی بند تھے۔ ان کے اہل خانہ نے اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا تو پولیس بھی اعلی سطح پر تفتیش میں مصروف ہو گئی۔ منوج نے پولیس میں اپنے بھائی کے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا۔پولیس کے مطابق دیر رات منوج کے بھائی کی کار اگروال پھاٹک کے پاس سے برآمد ہو گئی۔ صبح اگروال پھاٹک کے پاس آموں کے باغ میں گھومنے گئے لوگوں نے امیدوار کے بھائی اور دوست کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی،لوگوں کی اطلاع پر بھاری تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ ایس ایس پی سونیا سنگھ،سی او خورجہ اور کوتوالی انچارج انسپکٹر موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے دونوں کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے بتایا کہ تحقیقات میں تمام ثبوت منوج کے خلاف ملے ہیں۔ پولیس نے دعوی کیا کہ منوج نے اپنے بھائی کے قتل عوامی کی ہمدردی لینے کے لئے کروا دی، تاکہ ہمدردی میں آکر لوگ اسے ووٹ دیں۔


Share: